سعودی عرب: ریاض سیزن کے زیر اہتمام فیشن اور میوزک بھری شام

سعودی عرب میں ریاض سیزن کے زیر اہتمام سجی فیشن اور میوزیک بھری شام جس میں دنیا کی نامور ماڈلز نے فیشن کے جلوے بکھیرے جبکہ جنیفر لوپز سمیت دیگر معروف گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا خوب جادو جگایا .

سعودی عرب میں ریاض سیزن کی رعنائیاں جاری ہیں جس میں ” The 1001 seasons of elie saab ” کے تحت فیشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر فیشن کے جلوے بکھیرے جبکہ معروف امریکی گلوکارہ جنیفیر لوپز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ان کے علاوہ دیگر گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا فیشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایونٹ میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشيخ سمیت ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں