سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر پاکستانی شہری کو سزائے موت

مکہ مکرمہ(بیورورپورٹ)سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں پاکستانی شہری نقاب خان کو منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار کرنے کے بعد سزائے موت دے دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزامات ثابت ہوئے۔ قانونی چارہ جوئی کے بعد نقاب خان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جس نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں سزائے موت کا حکم سنایا۔