سعودی عرب میں ای اسپورٹس ورلڈ کپ اختتام پذیر، ٹیم فالکنز نے میدان مار لیا

ریاض (اسپورٹس ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلا جانے والا عالمی ای اسپورٹس ورلڈ کپ شاندار اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

ایونٹ 7 جولائی سے شروع ہوا تھا جس میں دنیا کے 84 ممالک کے 2500 پروفیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مقابلوں کے اختتام پر پہلا مقام ٹیم فالکنز نے حاصل کیا، دوسری پوزیشن ٹیم لیکوئڈ کے حصے میں آئی جبکہ تیسری پوزیشن ٹیم وائٹیلٹی نے حاصل کی۔

تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فاتح ٹیم فالکنز کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیے گئے۔ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 60 ملین امریکی ڈالرز کے انعامات تقسیم کیے گئے، جو اسے دنیا کے سب سے بڑے ای اسپورٹس مقابلوں میں سے ایک بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں