سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب

ریاض (نامہ نگار) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کل بدھ کو پہلا روزہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026ء کو ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔