سعودی عرب میں 94 ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوتے ہی بلند وبالا عمارتوں کو خوبصورت انداز کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا جبکہ ائرشوز کا اہتمام کیا جا رہا ہے .
سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی تقریبات کے آغاز ہوتے ہی تمام بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے اور بلند وبالا عمارتوں کو تھری ڈی لائٹس سے سجا دیا گیا ہے اسکے علاوہ دارالحکومت ریاض سمیت 17 شہروں میں ائرشوز کا بھی اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں مسافر بردار طیاروں سمیت جنگی طیارے شریک ہیں جس میں طیارے آسمان میں مختلف فارمیشن بناتے ہوئے خطرناک کرتب دیکھا رہے ہیں اور مختلف رنگ چھوڑ کر آسمان کو قوس وقزع کے رنگوں سے بھر رہے ہیں.