سعودی عرب کا معمر افراد کو پریولیج کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے مملکت کے عمر رسیدہ افراد کیلئےبڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں پریولیج کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت۔ مملکت کے معمر افراد کیلئےفلاحی منصوبہ سامنے لائی ہے جس میں انہیں دیکھ بھال اور سہولتوں کی فراہمی کیلئےپریولیج کارڈ جاری کیا جائے گا۔

وزارت افرادی قوت کی ڈائریکٹر جنرل ابتسام الحمیزی نے گزشتہ روز معمر افراد کی سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد کی سہولت کیلئے انہیں پریولیج کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ یہ کارڈ توکلنا ایپ پر اگلے دو ماہ تک جاری کر دیے جائیں گے۔

ابتسام الحمیزی نے کہا کہ مملکت میں سن رسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے 23 نکاتی ضوابط وضع کیے گئے ہیں. جن میں ان کے حقوق اور واجبات کو بیان کیا گیا ہے جس کے تحت وہ سعودی شہری جن کی عمر 60 یا اس سے زائد ہے۔ انہیں معاشرے میں بہترسہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارڈ مخصوص پارکنگ سمیت دیگر سہولتوں کیلئے کارآمد ہوگا اور مقررہ ضوابط کے مطابق پریولیج کارڈ کے معمر شخص کو مقررہ سرکاری یا نجی اداروں میں سہولتیں فراہم نہ کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں