سعودی عرب: کیمبرج کے سالانہ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز پاکستانی بچوں‌نے حاصل کرلیں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچوں نے کیمبرج یونیورسٹی انٹرنیشنل کے ریاضی اور انگلش کے سالانہ امتحانات میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مار لیا پوزیشن ہولڈرز طلباء کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں ایسے ہی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن کے ہونہار طلبہ و طالبات نے کیمبرج یونی ورسٹی کے سالانہ انٹرنیشنل اے لیول امتحانات میں ریاضی اور انگلش کے سبجیکٹ میں دنیا بھر کے طلباء کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشنز حاصل کی ہیں مجموعی طور پر سکول کے 16 بچوں نے کیمبرج کے امتحانات میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشنز بھی اپنے نام کی ہیں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں محمد آفان کاشف، محمد ابوبکر صدیق، بشری بنت خالد، غانیہ جواد اور زارا جواد شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی دیار غیر میں رہتے ہوئے تعلیمی میدان میں ایسے ہی ملک کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں پاکستان انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل محمد تنویر اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم طلبہ انتہائی قابل ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیمبرج یونیورسٹی کے انٹرنیشنل امتحانات میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں