سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر سمیت سعودی شخصیات شریک ہوئیں جبکہ بچوں نے سعودی نغموں پر پرفارم کرکے سماں باندھ دیا .
سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول میں بوائز اینڈ گرلز سیکشن کی جانب سے یوم الوطنی کا رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی طلباء اور طالبات نے سعودی لباس پہن کر سعودی بھائیوں کے ساتھ قومی دن کے حوالے سے پاک سعودی دوستی کو اجاگر کیا.
اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق ائیر ایند نیول اتاشی راحیل شوکت ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم اور پرنسپل راجہ محمد عرفان سمیت اساتذۂ کی بڑی تعداد موجود تھی پاکستانی طلباء نے سعودی پرچم لہرائے اور پاک سعودی دوستی پر مبنی نعرے لگائے جبکہ بچوں نے سعودی نغموں پر شاندار پرفارمنس دیکر سمان باندھ دیا اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں اور سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں.