سفیر منیر اکرم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ای-10 کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ

سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ای-10 کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا.

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ، سفیر منیر اکرم نے آج پاکستان ہاؤس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب 10 (ای-10) رکن ممالک کے مستقل مندوبین کے ماہانہ ظہرانے کی میزبانی کی، جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ای-10 ارکان کو اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی مستقبل کی حکمت عملی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس بریفنگ کے بعد ان امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں