سلیکون ویلی میں پہلی پاک یو ایس ٹیک انویسٹمینٹ کانفرنس کا کامیاب انعقاد

کیلیفورنیا(نمائندہ خصوصی)امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین کے درمیان اشتراک کیلے حوصلہ افزاء پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے .

امریکی آئی ٹی کے مرکز سلیکون ویلی میں پہلی پاک یو ایس ٹیک انویسٹمینٹ کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر امریکی پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہان اور ماہرین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے مزید شہروں میں بھی ٹیک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا .

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا میں منعقدہ ہونے والی ٹیک کانفرنس کی میزبانی قونصل جنرل لاس اینجلیس عاصم علی خان نے کی .کانفرینس میں پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں دستیاب مواقعوں اور کامیابی کی داستانوں پر اظہار خیال کیلے پینل ڈسکشنز کے کئی معلوماتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا .پینل مباحثہ میں آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں نمایاں ترقی کرنے والی کمپنیوں کے امریکی پاکستانی سربراہان ڈاکٹر نوید شیروانی ،عامر وائن ، عاصمہ کھوکھر ، سہیل مسعود اور Peter Hesse نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا .

پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین کے درمیان اشتراک کیلے امریکی آئی ٹی کے مرکز سلیکون ویلی میں پہلی پاک یو ایس ٹیک انویسٹمینٹ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا .اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا میں منعقدہ ٹیک کانفرینس کے میزبان قونصل جنرل لاس اینجلیس آصم علی خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا .

کانفرنس میں پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں دستیاب مواقعوں اور نمایاں ترقی پر اظہار خیال کیلے پینل ڈسکشنز کے کئی معلوماتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی کرنے والی کمپنیوں کے امریکی پاکستانی سربراہان ڈاکٹر نوید شیروانی ،عامر وائن ، عاصمہ کھوکھر ، بلال فاروقی اور Peter Hesse نے اظہار خیال کیا اور پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی اور امریکی ماہرین کے درمیان اشتراک کے مواقوں اور موجود پوٹینشل پر تبادلہ خیال کیا
کانفرینس میں پاکستانی آئی ٹی منسٹر شزاء فاطمہ کا ویڈیو پیغام بھی اسکرین پر دکھایا گیا .

اس موقع پر پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک یوایس ٹیک کانفرینس پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین اور کمپنیوں کے درمیان اشتراک کی طرف پہلا موئثر قدم ہے .

کانفرینس کے موقع پر آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر بلال فاروقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیک کانفرینس پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین کے درمیان آئیڈیاز کے تبادلے کیلے موئثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے .اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف امریکی کمپنی Rapid Silicon کے سربراہ نوید شیروانی کاکہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان،سعودیہ اور امریکہ کے درمیان اشتراک عمل ہو.

اپنا تبصرہ لکھیں