سمانتھا رتھ پرابھو نے حنا خان کو جنگجو قرار دیدیا

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان میں اسٹیج تھری کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ 36 سالہ حنا خان نے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کے لیے اسکی تصدیق اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کی۔

جس کے بعد جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے حنا خان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جنگجو قرار دیا۔

سمانتھا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر حنا خان کا پوسٹ شیئر کیا۔ جس میں حنا خان نے کہا کہ وہ اپنی بیماری کی تشخیص کے باوجود ایک ایوارڈ تقریب میں شریک ہوئیں اور وہاں سے سیدھے اسپتال گئی جہاں میرا پہلا کیمو تھا۔

حنا نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ میں ہر ایک سے انتہائی عاجزی کے ساتھ کہوں گی کہ پہلے آپ نارملائز ہوجائیں اسکے بعد اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کیجیے اور کبھی مایوس ہوکر ہمت نہ ہاریں۔

سمانتھا نے حنا کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن لکھا، آپکے لیے دعا گو ہوں۔ جبکہ انھوں نے ہیشٹیگ وارئیر بھی شامل کیا۔

حنا خان نے سمانتھا کی جانب سے اپنے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر جواب میں انکا شکریہ کیا اور انھیں مکمل اسٹار قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں