ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی، بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیش گوئی کی گئی ہے، یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے۔
بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں، طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بارباڈوس میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر موجود ہے، جبکہ ہوٹل کا اسٹاف بھی بہت کم موجود ہے۔
بھارتی اسکواڈ کو قطاروں میں لگ کر فوڈ لینا پڑ رہا ہے، بھارتی بورڈ چارٹر فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ایئرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کے لائحہ عمل کا کسی کو علم نہیں ہے۔