سمندری طوفان بیرل ٹیکساس کے شہر ھیوسٹن سے ٹکراگیا، 1300 سے زائد پروازیں منسوخ

سمندری طوفان بیرل ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ھیوسٹن سے ٹکراگیا.محکمہ موسمیات کےمطابق بیرل نے ٹیکساس-لوزیانا کی سرحد کے قریب بیک وقت تین مزیدطوفانوں کاسامناہے.طوفان کا مرکز ہیوسٹن سے 55 میل شمال میں واقع ہے اور 14 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان کے باعث ریاست ٹیکساس میں 2.7 ملین سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں.سمندری طوفان کے باعث کم ازکم گیارہ افراد اپنی جان گنوابیٹھے ہیں.ریاست ٹٰیکساس کے سب بڑے شھر میں درختوں کے گھروں پر گرنے کے واقعات میں دو افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں. امریکی ایئر لائنز نے سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے 1300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں