سنجے بھنسالی نے ایک سال انتظار کروایا، پھر بھی فلم نہ بن سکی، راجیو کھنڈیلوال

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار، گلوکار اور میزبان راجیو کھنڈیلوال نے فلمساز، ہدایتکار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

راجیو کا کہنا ہے سنجے بھنسالی نے انہیں اپنی فلم کےلیے بطور لیڈ رول کاسٹ کیا لیکن یہ فلم کبھی بنی نہیں اور انھوں نے مجھے ایک سال تک انتظار کروایا۔

ایک انٹرویو میں راجیو کا کہنا تھا کہ انھیں اس فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا، فلم کا نام ’چناب گاندھی‘ تھا لیکن اسے ڈارک میں رکھ دیا گیا۔

راجیو کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی بڑے قابل احترام ڈائریکٹر ہیں، میں ان سے 10-2009 میں ملا تھا، انھیں میری ظاہری شکل و صورت پسند آئی، جس پر میں بہت خوش ہوا۔

میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں اور یہ شرط رکھی کہ وہ مجھے کہیں گے ٹھیک ہے تو پھر میں کام کروں گا۔

15 دن بعد انھوں نے مجھ سے کہا کہ انھیں انکا کردار مل گیا ہے اور وہ مجھے رکھنا چاہتے ہیں اور انھوں نے مجھے فلم کے اسکرپٹ سے آگاہ کیا، جسے سن کر میں حیران رہ گیا۔

فلم میں امیتابھ بچن اور ودیا بالن بھی شامل تھے، جس کے بعد میں نے ودیا بالن کے ساتھ فوٹو شوٹ کروائے۔ تاہم یہ فلم کبھی بنی نہیں۔

جب مجھے یہ بتایا گیا کہ فلم نہیں بن رہی تو میں نے کہا ایسا تو سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن مجھے صرف یہ افسوس تھا کہ مجھے فلم کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ایک سال تک انتظار کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں