نامور بھارتی اداکار سنجے دت نے اپنی آنجہانی والدہ نرگس کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
نرگس کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر سنجو بابا کے نام سے مشہور اس اداکار نے والدہ کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔
تصویر کے ساتھ کیپشن میں سنجے دت نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو ماں، میں آپکو ہر روز، ہر منٹ، ہر لمحہ یاد کرتا ہوں۔”
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’کاش آپ میرے ساتھ ہوتیں اور اس طرح زندگی گزارتے جیسے آپ مجھ سے چاہتی تھیں اور امید کرتا ہوں کہ میں نے آپکا سر فخر سے بلند کیا ہوگا۔ ماں، آپکو بہت پیار کرتا ہوں اور آپکو بہت یاد کرتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ سنجے دت کی والدہ اداکارہ نرگس 1981 میں کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے 51 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔