سندھ حکومت کا 22 محکموں میں کرپشن کی 13 ہزار سے زائد شکایات پر فوری کارروائی کا فیصلہ

کراچی(نامہ نگار)سندھ حکومت نے 22 محکموں کے خلاف کرپشن کی 13 ہزار 603 شکایات پر فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔سب سے زیادہ شکایات ریونیو، بلدیات، پولیس اور تعلیم کے محکموں کیخلاف موصول ہوئی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے وزیر سردار محمد بخش مہر نے ہدایت کی ہے کہ افسران کے خلاف کرپشن کی شکایات پر فوری اور شفاف کارروائی کی جائے۔