سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگزمیں 3 وکٹوں پر 82 رنز بنالئے

پاک جنوبی افریقہ سنچورین ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 82 رنز بنالیے۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں گرین شرٹس 211 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی شروع میں لڑکھڑا گئی، تاہم مارکرم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت میزبان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں کھو کر 82 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ہے۔

پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے جنوبی افریقہ کو 129 رنز مزید درکار ہیں، ایڈین مارکرم 47 اور کپتان ٹیمبا باووما 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں