سنگاپور میں 32 لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی نے شہری کو اسپتال پہنچا دیا

سنگاپور میں 32 لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی نے شہری کو اسپتال پہنچا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 جون کو سنگاپور کے ایک کسینو میں تقریباً روز ہی آنے والا شخص 32 لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی منا رہا تھا۔

زندگی تبدیل کردینے والی اس دولت کو جیتنے کی خوشی منانے کے دوران وہ زور زور سے ہوا میں اچھل کود اور ہاتھ ہلا کر اپنی خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔

اس دوران کسینو میں اس شخص کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ زمین پر گر گیا جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں