سنگاپور کے طیارے کو دورانِ پرواز جھٹکے لگنے سے 1 شخص ہلاک، 30 زخمی

لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ایئر لائنز کو دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر بنکاک میں لینڈ کروا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کی ایئر لائنز کو دوران پرواز انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آئے۔گزشتہ روز سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز (SQ-321) نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے اُڑان بھری، سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز جہاز کو اچانک شدید جھٹکے لگے، جس کے بعد ہنگامی طور پر طیارے کا رخ بنکاک کی طرف موڑ لیا گیا، جس کے بعد طیارے کو آج مقامی وقت کے مطابق 3.45 بجے لینڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور ایئر لائنز نے طیارے میں سوار ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں