برن(نامہ نگار)سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کرانس مونٹانا میں نئے سال کی رات ایک بار میں لگنے والی آگ اور دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔سوئس صدر گائے پرملین نے واقعے کو ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ برن شہر میں پانچ روز تک پرچم سرنگوں رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے ہلاک افراد کی شناخت میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، اور واقعہ دہشت گردی نہیں سمجھا جاتا۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سوئس حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

