سوشل میڈیا پر سب کچھ جھوٹ ہے، ہم تو اس چیز کے عادی ہوچکے ہیں، نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ جھوٹ ہے، ہم تو اس چیز کے عادی ہوچکے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ جھوٹ ہے اور ہم تو اس چیز کے عادی ہوچکے ہیں۔

50 سالہ اداکار جو آخری بار فلم’رتو کا راز‘ میں نظر آئے تھے، انہوں نے بیوی عالیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر سوشل میڈیا کی ہنگامہ خیز پر تنقید کی اور اس طرز کے میڈیا سے بے زاری کا اظہار کیا۔

نواز الدین نے کہا کہ پہلے میں سوشل میڈیا پر اپنے متعلق چیز دیکھ کر مایوس ہوجاتا تھا لیکن اب ہم عادی ہوچکے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر سب کچھ جھوٹ ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اکثر حقائق مسخ کیے جاتے ہیں، وہ تصویر پیش کی جاتی ہے جو کبھی سچ نہیں ہوتی اور لوگ اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سوشل میڈیا کسی انسان کا غلط امیج بنا رہا ہے اور آپ اس پر یقین کررہے ہیں تو آپ بہت بڑے دھوکے کا شکار ہیں۔

نواز الدین نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی پہلے ان پڑھی ہوئی چیزوں کی بنیاد پر ساتھی اداکاروں سے متعلق رائے قائم کرتے تھے جو حقیقت کے برعکس ہوتی تھیں لیکن اب اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر رائے قائم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا خراب نہیں ہوتی، ہمیشہ کچھ اچھے لوگ ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے دنیا قائم ہے، میں ان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میری ذاتی زندگی پر رائے قائم نہیں کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں