سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کانوٹیفکیشن جان بوجھ کر چھپایا گیا:وکیل پی ٹی اے

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیس کے حوالے سے پی ٹی اے کی جمع کرائی گئی دستاویز سامنے آگئیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 9 اپریل کے دوران ایکس انتظامیہ نے 20 شکایات مسترد کیں، اس کے علاوہ ایکس انتظامیہ نے متنازعہ ٹوئٹس ہٹانے کی استدعا مسترد کی۔

ایکس انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس ختم کرنے سے انکار کیا، ایکس انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔پی ٹی اے کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ایکس انتظامیہ نے کہا اگر اکاؤنٹس سے متعلق مزید معلومات ہیں تو فراہم کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کی بندش کےخلاف سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا تھا کہ آپ کو ٹوئٹر سے پابندی ہٹانے کا بیان دینے کی کس نےہدایت کی؟

وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ حلف نامہ جمع کروایا ہے، غلط فہمی کی بنیاد پر ہدایات جاری ہوئیں، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا غلط فہمی تھی؟وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غلطی کاجیسے ہی علم ہوا فوری درخواست جمع کرائی، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا ایکس کی بندش کےنوٹیفکیشن پرآپ خاموش کیوں رہے؟

وکیل نے بتایا کہ ہم صرف ایکس کی بحالی کیلئےآئے ہیں تو عدالت کا کہنا تھا کہ آپ سمجھتےہیں نوٹیفکیشن چیلنج کیے بغیر دلائل دے سکتے ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ایکس کی بندش کا نوٹیفکیشن جان بوجھ کر چھپایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں