’سول نافرمانی کا آغاز بیرون ملک پاکستانی کریں گے‘

پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومت کو سول نافرمانی کی تحریک سے متعلق خبردار کردیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو سول نافرمانی تحریک شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کا آغاز بیرون ملک پاکستانی کریں گے، کارکن چارج ہیں، بانی کا حکم آیا تو پھر اسلام آباد آجائیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا کہ مطالبہ نہ مانے تو پاکستانیوں کو کال دے چکے ، بیرون ملک سے ڈالر بھیجنا بند کردیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں