سوناکشی سنہا ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے اکیلے فلپائن پہنچ گئیں

بالی ووڈ کی معروف نوبیاہتا اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے اکیلے فلپائن پہنچ گئیں۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے کچھ دیر قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خوبصورت نظارہ شیئر کیا ہے۔

سوناکشی سنہا کا اس اسٹوری پر مداحوں کو بتانا ہے کہ وہ ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے فلپائن پہنچ چکی ہیں۔

اداکارہ نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اب میں صرف اپنے شوہر کا انتظار کر رہی ہوں کہ وہ یہاں پہنچ جائیں کیوں کہ ہمیں الگ پروازیں لینا پڑیں۔‘

یاد رہے کہ 7 برسوں سے محبت کے رشتے میں جڑے ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ سول میرج کے ذریعے اپنے رشتے کو مضبوط اور دنیا کے سامنے باضابطہ طور پر ایک نام دیا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے۔

بالی ووڈ کی اس جوڑی نے فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اور ویڈیو بلاک بسٹر میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں