سوناکشی کا ایک دن کی تقریب پر تیسرا لُک منظر عام پر

سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے بالی ووڈ کی روایت کے بر خلاف اپنی شادی کے موقع پر زیادہ خرچہ نہیں کیا، لیکن دلہنیا نے صرف 23 جون کو ہونے والی شادی کی مختلف تقریبات میں 3 مختلف انداز اپنائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا سول ویڈنگ اور استقبالیہ کے بعد تیسرا لُک بھی منظر عام پر آگیا ہے۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے گزشتہ روز اپنی 7 سالہ محبت کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔
اس پُر مسرت موقع پر اداکارہ نے تین مختلف انداز اپنائے، شادی کی صبح اداکار نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ اپنی والدہ کی سفید چکنکاری ساڑھی میں سول ویڈنگ کی اور اس کے بعد شام میں استقبالیہ کے موقع پر سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا جس کی قیمت 79 ہزار 8 سو بھارتی روپے تھی۔تاہم اب ان کا استقبالیہ کے بعد کیک کٹنگ سیریمنی سے تیسرا لُک بھی منظر عام پر آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس نوبیاہتا جوڑے کو ’تیر مست مست دو نین‘ پر رقص کرتے اور ویڈنگ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر بھی اداکارہ نے استقبالیہ کی طرح سرخ جوڑے کا انتخاب کیا، تاہم اس بار ساڑھی کے بجائے انہوں نے پشواس کو ترجیح دی، جبکہ میک اپ اور زیورات وہی پہنے جو استقبالیہ کے موقع پر پہنے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں