سوناکشی کی شادی، لو سنہا کے بعد کُش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بھائی کُش سنہا نے بہن کی شادی پر غیر موجودگی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہن کی شادی پر میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہنے والے کُش سنہا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت کی تھی۔

بہن کی شادی پر غیر موجودگی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کُش سنہا نے کہا کہ میں نے شادی میں شرکت کی تھی اور چند دوست احباب کے پاس میری شادی کی تقریبات میں لی گئی تصاویر بھی موجود ہیں لیکن میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ خبریں کون پھیلا رہا ہے، کیونکہ میں نے چند نامور پورٹلز پر اس حوالے سے مضامین پڑھے ہیں جنہوں نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوے کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت ان کے اہل خانہ کے لیے حساس ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے دیگر مہمانوں کی طرح پاپرازی صحافیوں کی نظروں میں نہیں آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی پرائیوسی پسند ہے، اور میڈیا میں تصاویر گردش نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں وہاں نہیں تھا۔ میں اپنی بہن کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے متعلق مختلف دعوے کئے تھے، کبھی کہا کہ بین المذاہب شادی کی وجہ سے ان کے خاندان میں بھوٹ پڑ گئی ہے، تو کبھی کہا کہ اداکارہ کے بھائی اور والدہ نے انہیں سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے، پھر شادی کی تقریب میں بھائیوں کی عدم موجودگی کا دعویٰ بھی کیا۔

بعدازاں لو سنہا نے بھارتی میں میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کو اپنے ذرائع بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں