سویڈن کےشہر Örebro میں واقع ایک رِسبیرگسکا اسکول میں فائرنگ ہوئی ہے جس سے متعددافراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 15 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.مقامی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ آج دوپہر 12 بج کر 33 منٹ پر Orebro شہر کے ایک تعلیمی ادارے میں پیش آیا.
مذکورہ اسکول میں غیر ملکیوں کو سویڈش زبان سکھائی جاتی ہے، واقع کی فوری اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینسز، ہیلی کاپٹرز اور خصوصی فورسز کے ساتھ ایک بڑی امدادی کارروائی شروع کی گئی، پولیس کے چیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ملزم خود بھی شامل ہے . پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ دہشت گردانہ نہیں تھا.
مذکورہ واقع میں پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کو معمولی زخم آئے، جبکہ چار کی سرجری کی گئی۔ دو کی حالت مستحکم ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ واقع کے بعد پولیس نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے.
سویڈن کے وزیراعظم، اولف کرسٹرسن نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: “آج ایک بہت درد ناک دن ہے، طلبہ کا دن اسکول میں دہشت گردی کی نذر ہونا کسی ڈراونے خواب سے کم نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پولیس اتھارٹی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے اور یہ ضروری ہے کہ عوام پولیس کی معلومات پر عمل کریں۔

