سٹاک ہوم: ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: پاکستانی سفیر بلال حئی

سٹاک ہوم(بیورورپورٹ)سویڈن میں تعینات پاکستانی سفیر بلال حئی کا پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مقامی میڈیا پر انٹرویو. سفیر نے کہا ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاکستان کے سفیر بلال حئی نے سویڈن کے مقامی میڈیا (TV4) سے گفتگو میں پاک بھارت تعلقات پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ سفیر نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج مناسب جواب دے گی۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پاکستان کی معیشت اور عوام کیلئے انتہائی اہم ہے۔ سفیر کے مطابق پاکستان اپنے دفاعی اور آبی مفادات کے تحفظ کیلئےہر قسم کے اقدامات کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب، مقامی میڈیا نے بھارتی سفیر سے اس معاملے پر رائے مانگی لیکن انہوں نے کسی قسم کا بیان دینے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں