سٹی سکول دوسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کا چیمپئن بن گیا

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لۓ

سٹوڈنٹ اولمپک گراس روٹ پر بہترین کام کر رہی ہے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔ یاسر پیرزادہ

اسلام آباد ( جنگ نیوز کینیڈا ) دوسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی جنرل ٹرافی سٹی سکول نے جیت لی۔ کھیلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیرزادہ تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام، سید نوید الحسن، ڈائریکٹر ایڈمن احتشام الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوسٹل عامر صدیقی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، سینئر نائب صدر و رکن پاکستان ہاکی فیڈریشن عظمت پاشا، سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد، آرگنائزنگ سیکرٹری فدا محمد خان، پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل ام لیلیٰ کلثوم کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گیمز میں 16 کھیلوں کے مقابلوں رکھے گئے تھے جن میں اتھلیٹکس،آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ، چیس(شطرنج)، فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سکپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، رسہ کشی اور والی بال کے کھیل شامل ہیں۔ گیمز میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کے چار ہزار سے زائد طلباء وطالبات کی ٹیموں نےحصہ لیا۔

ڈی جی سپورٹس پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں ملک بھر سے اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کیلۓ بہترین کام کر رہی ہے انہیں اس مشن میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں