یانگ جیانگ (سپارکو اعلامیہ، سرکاری بیان)سپارکو نے چین کے شہر یانگ جیانگ میں قائم یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور مختلف شعبوں میں مؤثر ڈیٹا فراہم کرے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ EO-2 کی لانچنگ ملکی خلائی مہارت اور تکنیکی صلاحیت کی عکاس ہے، جو قومی منصوبہ بندی اور وسائل کے بہتر انتظام میں مددگار ثابت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافے سے مشاہداتی نظام کے تسلسل اور درستگی میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ یہ سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون کردار ادا کرے گا۔سپارکو کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ EO-2 سیٹلائٹ پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

