سپین:ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدرات ای یوک پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین صدر کامران خان نے کی ۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ پاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے،پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا،پارلیمنٹ،عدلیہ اور پاک فوج کا احترام لازم ہے،اس وقت پوری قوم کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فوج اس کی محافظ ہے.

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان اور افواج پاکستان کے دشمن کو للکارنا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا باہر بیٹھے ہوئے مودی کے چند ٹاوٹ افواج پاکستان کو کبھی نظام دین کا نام دیتے ہیں ان کو ہم نے للکارنا ہے اور ان کی اینٹ جیسی شرارتوں کا جواب پتھر سے دینا ہے .

پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس،کا آج سے مارچ تک یورپ بھر میں انعقاد کیا جائے گا،بارسلونا:اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف آوازوں کے خلاف آواز بلند کی ہے.

کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے رہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک کو مسترد کردیا،سول نافرمانی تحریک نامنظور کے نعرے لگائے.مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ہو یا کوئی فرد واحد کسی کو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے ۔

کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی وفا داری کا عہد کیا۔ جنرل سید عاصم منیر زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے،ڈھول کی تھاپ اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے،پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا.

کانفرنس سےچوہدری پرویز اقبال لوسر،کامران خان،فیض اللہ ساہی،راجہ مختار احمد سونی، حاجی راجہ اسد حسین،مرزا ندیم بیگ نے خطاب کیا،شاہد احمد شاہد نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے.

اپنا تبصرہ لکھیں