آسٹریلیا کے تجارتی شہر سڈنی میں ایک ایسا مقام بھی ہے جہاں صرف ایک بالکونی کا کرایہ 10 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زائد ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک عجیب اشتہار سامنے آیا جس میں مالک مکان نے ایک بالکونی کی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالکونی میں ایک بیڈ موجود ہے جبکہ اسکے ساتھ موجود شیشوں سے باہر کا نظارہ بھی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔یہاں حیران کردینے والی بات یہ تھی کہ اس مالک مکان نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اپنے گھر کی اس بالکونی کو “سنی روم” کے نام سے لسٹ کیا ہوا تھا اور اس کےلیے 969 امریکی ڈالر ہفتہ (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) کرایے کا مطالبہ کیا۔ مالک مکان کی مطالبہ کی گئی رقم کو اگر ماہانہ کے اعتبار سے گنا جائے تو یہ 10 لاکھ پاکستان روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔ مالک مکان نے اس سنی روم کی خصوصیات بھی بتائیں اور یہ بھی کہا کہ یہ کمرہ ایسے کرایہ دار کےلیے موجود ہے جو یہاں فوری منتقل ہونے کےلیے تیار ہو۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days