سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت، شکر ہے ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے، بائیڈن

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کے بعد صدر بائیڈن نے امریکی عوام سے اتحاد، یکجہتی اور تشدد کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔

Oval Office سے خطاب میں صدر بائیڈن کہا کہ سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، شکر ہے حملے میں ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں حملہ آور کا کیا مقصد تھا؟ اسے مدد حاصل تھی یا نہیں؟ امریکا میں اس قسم کے تشددکی کوئی جگہ نہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں