سیاسی قوتوں کیخلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، اس سے سیاسی انتشار بڑھے گا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کارمیں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔ طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں ملک اور ان کے لیے اتنا بہتر ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقتدرہ تسلیم کرلے موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہوچکا ہے، سارے مسائل کا حل ملک میں ازسر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں