سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

سیالکوٹ(نامہ نگار) – حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث معطل ہونے والا فضائی آپریشن سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحال کر دیا گیا۔پہلی بین الاقوامی پرواز شارجہ سے 170 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ پہنچے گی۔

رن وے، ایپرون، ٹرمنل بلڈنگ اور تمام آلات محفوظ رہے۔بحالی کے فوراً بعد تمام ایئرلائنز نے اپنا نیا شیڈول جاری کر دیا۔رات گئے اور صبح کے وقت متعدد نجی و بین الاقوامی پروازیں شیڈول ہیں۔27 اگست کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

سیلابی پانی کے اخراج کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس اور تمام وسائل استعمال کیے گئے۔ایئرپورٹ کے زیادہ تر مرکزی حصے اور آلات محفوظ رہے۔افسران اور ملازمین نے دن رات بحالی کے کاموں میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں