بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سیالکوٹ کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے 81 لاکھ روپے نکلوا کر آ رہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کرکے اسے لوٹا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔