سیستان میں ایرانی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران کے بریگیڈیئر سمیت دو افراد جاں بحق

ایران کے صوبے سیستان کےشہر سرکان میں پیر کو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے اس واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل حامد مزاندرانی اپنے پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے،حامد مزاندرانی صوبہ گلستان کے نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا جو افغانستان اور پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں