سیلاب زدگان کی امداد کیلئےچیریٹی میچ، آفریدی اور یونس خان شریک ہوں گے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے کرکٹ اسٹارز نے ایک بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک خصوصی چیریٹی میچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈز شرکت کریں گے۔

“بڑے نام ایکشن میں”
ذرائع کے مطابق اس میچ میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور یونس خان سمیت کئی نامور کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔ اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد میچ کے انعقاد کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کیا جائے گا۔

“آفریدی کی عملی شمولیت”
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

“آمدنی متاثرین کیلئےوقف”
چیریٹی میچ کے ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس میچ میں شریک تمام کھلاڑی کسی قسم کا معاوضہ وصول نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں