اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان سے معافی مانگ لی ہے۔ قاضی انور نے علیمہ خان کو وائس میسج کے ذریعے معافی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غلط اطلاعات کی بنیاد پر علیمہ خان سے متعلق الفاظ ادا کیے، جس پر وہ شرمندہ ہیں۔
قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ان کیلئے قابل احترام ہیں، بانی پی ٹی آئی ان کے لیڈر ہیں اور ان کی بہنوں کی شان میں کسی قسم کی گستاخی نہیں ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے گزشتہ دنوں صوبائی صدر انصاف لائر فورم اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ استعفے کے بعد ایک نجی ٹاک شو میں انہوں نے علیمہ خان سے متعلق گفتگو کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے کہنے پر پی ٹی آئی قیادت نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔

