سینئر لیگی قیادت پر درج نیب مقدمات فضول تھے، شہزاد اکبر

عمران خان دور کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے سینئر لیگی قیادت کے خلاف درج قومی احتساب بیورو (نیب) مقدمات کو فضول قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی دور میں نون لیگ کے خلاف چلائے جانے والے کیسز کے روح رواں سابق مشیر احتساب مرزا شہزاد اکبر نے خود ہی سینئر لیگی قیادت پر درج نیب کیسز کو فضول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب کیسز فضول تھے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ ان کے دور میں نیب کی میٹنگز میں کیسز ڈسکس ہوتے تھے، کیسز کے میرٹ دیکھے جاتے تھے۔ وہاں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر ایجنسیز کی اعلی قیادت ہوتی تھی، وہاں انہوں نے ہمیشہ کہا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، یہ کیسز فضول ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں