سینٹرل لندن میں ایک مرتبہ پھر فوجی گھوڑے بدک گئے

برطانوی فوجی گھوڑے 3 ماہ میں دوسری بار بدک کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو سینٹرل لندن میں 3 برطانوی فوجی گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے۔

برطانوی وزارت دفاع نے اس حوالے سے تصدیق کی اور کہا ہے کہ پیر کی صبح مشقوں کے دوران سڑک پر گزرنے والی بس سے گھوڑے خوفزدہ ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق گھوڑوں کو فوری طور پر فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے پکڑ لیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں ایک گھوڑے کو معمولی چوٹ آئی جبکہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 24 اپریل کو بھی سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے بدک گئے تھے، اس واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، گھوڑوں کو قابو کرنے میں چند گھنٹے لگے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں