پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، عرفان صدیقی بھوک ہڑتالی کیمپ کے پاس سے گزرتے ہوئے سینیٹر فلک ناز کو دیکھ کر رک گئے۔
سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ آپ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، کچھ نہیں ہوتا ہم آپس میں کولیگ ہیں، آجائیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ میں آپ کی نجات کیلئے دعا گو ہوں، دعائے خیر کروں گا، بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے مسائل ہیں، اُنہیں فریج چاہیے، دیگر سہولیات چاہئیں، یہ کارکن بیچارے اپنی محبت اپنی یکجہتی کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔