نیشنل سیڈ ڈیویلپمنٹ اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے قیام عمل کے بعد NSDRAکی پہلی بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ NSDRAکی یہ پہلی اہم میٹنگ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کی زیر نگرانی ہوئی۔ نیشنل سیڈ ڈیویلپمنٹ اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے چیئر پرسن ڈاکٹر آصف علی خان ، فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اعظم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر FSC&RD نذر اقبال و دیگر تمام بورڈ ممبران بھی اس اہم میٹنگ کا حصہ تھے۔سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین سلمان محمود خان نے اس میں خصوصی شرکت کی ۔

اس اہم اجلاس میں سیڈ انڈسٹری کی بہتری اور سیڈ انڈسٹری میں ریفارمز لانے اور قوانین میں بہتری پیدا کرنے بارے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے سیڈ انڈسٹری کی خوشحالی اور بہتری کیلئے ہر طرح کا تعاون کرنے کا بھی یقین دلایا۔

