سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلئےکلئیرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں