ڈی آئی خان(آئی ایس پی آر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی.جس میں مبینہ بھارتی پروکسی گروہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں کا ٹھکانہ نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 ملزمان ہلاک ہوئے اور علاقے کی کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی باقی دہشت گرد کو گرفتار یا بے بس کیا جائے۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی تھی اور اس کا مقصد اُن دہشت گرد نیٹ ورکس کو تباہ کرنا تھا جو بیرونی حمایت یافتہ بتائے جاتے ہیں۔

