لاس اینجلس (غیر ملکی میڈیا) امریکی نیوز چینل سی این این کے سابق اینکر ڈان لیمن کو مینیسوٹا میں چرچ احتجاج سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔وکیل ایبے لوویل کے مطابق ڈان لیمن کو لاس اینجلس سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گریمی ایوارڈز کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کن الزامات کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے عندیہ دیا تھا کہ 18 جنوری کو سینٹ پال، مینیسوٹا میں ایک چرچ کی عبادت میں خلل ڈالنے والے احتجاج میں شرکت کے باعث لیمن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ ڈان لیمن گزشتہ 30 برسوں سے صحافت سے وابستہ ہیں اور منیاپولس میں ان کے اقدامات آئینی حق کے دائرے میں آتے ہیں۔

