لاہور (بیورو رپورٹ) 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کیلئے سی بی ڈی پنجاب نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کیلئےبطور ٹائٹل اسپانسر اشتراک کیا ہے.
معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں سی بی ڈی پنجاب کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جہاں سی بی ڈی پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور ٹی ڈی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا کہ یہ اشتراک پنجاب میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، جبکہ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے چولستان جیپ ریلی کو قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئےایک بڑا موقع قرار دیا۔سی بی ڈی پنجاب اور ٹی ڈی سی پی کی اس شراکت داری کے ذریعے پنجاب کو عالمی سطح پر ایک معاشی اور سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

