سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، چینی قونصل جنرل

چینی قونصل جنرل یانگ یو ڈونگ نے کہا ہے کہ گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا، چین پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

یانگ یو ڈونگ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کیلئے بہت سے قراردادیں منظور کی ہیں، ان قراردادوں کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں، ہمارا بھی وہی موقف ہے جو پاکستان کا موقف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں