شائقین پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔ تریشن پٹیل

پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل کا کہنا ہے کہ قومی اترے گی۔ سعودی عرب ایک مضبوط ٹیم ہے، مگر ہم ہر میچ کی طرح اس میچ کو بھی پوری محنت سے کھیلیں گے، پچھلے دو کوالیفائنگ میچز کے نتائج مایوس کن تھے، مجھے یقین ہے کہ آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہو گی۔ کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کوچنگ سٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو بہتر سے بہتر کرنا ہے مگر اس کے ساتھ پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ پاکستان بھر کے فٹبال شائقین کو میرا پیغام ہے کے وہ زیادہ تعداد میں آئیں اور 6 جون کو سعودی عرب کے خلاف جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں