شادی کیسے آدمی سے کریں گی؟ مہوش حیات نے بتا دیا

مقبول اداکارہ مہوش حیات نے حالیہ ویڈیو میں اپنی شادی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی تک ایسا مرد نہیں ملا جو ان کی پسند کے مطابق ہو، اسی وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مہوش حیات نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ انہیں ابھی تک شادی کے لیے اپنی پسند کا مرد نہیں ملا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اپنی جوانی میں کیریئر پر زیادہ توجہ دی اور اس دوران شادی کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا۔

مہوش نے کہا کہ انہوں نے کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی تمام تر توجہ اسی پر مرکوز رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اپنے معیار ہیں جب بات شادی کے لیے آئیڈیل مرد کی ہو۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی مرد سے تعلقات بنانے یا رشتہ استوار کرنے سے پہلے یہ سوچتی ہیں کہ وہ مہوش حیات ہیں اور انہیں اپنے معیار کے مطابق ہی شریک حیات کا انتخاب کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے دل میں ایک پسندیدہ شخص چھپا ہوا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس سے وہ شادی کرنا چاہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے لیے کوئی خاص معیار تو نہیں بنا رکھا، مگر وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر دراز قد ہو۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی یا رنگت کی کوئی اہمیت نہیں، بلکہ انہیں لمبے قد والے لڑکے پسند ہیں۔ مہوش نے کہا کہ وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کریں گی، جسے دیکھ کر محسوس ہو کہ وہ واقعی مرد ہیں۔

آخر میں، مہوش حیات نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی خصوصیات کا مکسچر ہو۔ دونوں اداکاروں میں موجود خصوصیات ان کے ہونے والے شوہر میں ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں